User:Shaheryar2000Memon

From Wikipedia, the free encyclopedia

استریپٹوکوکس پنیومونیے[edit]

استریپٹوکوکس پنیومونیے یا پنیوموکوکس ایک گرام مثبت، گول شکل کی بیکٹیریا ہے۔ عموماً ایلفا-ہیمولٹک ہوتا ہے۔ یہ جوڑوں میں پائی جاتی ہیں اور وہ روزمرہ کی زندگی کے انفیکشن کا باعث بنتی ہیں۔[1] یہ پنیومونیا کے باعث معروف ہیں۔

جینیات[edit]

یہ ایک 1553 جینوں کا مرکز ہے۔ یہ جینات وارولنس کے لئے کردار ادا کرتے ہیں۔ اس میں عموماً مختلف تراکیب شامل ہیں تاکہ مخالف امیونی رد عمل اور اینٹی مائیکروبیل کے اثرات سے گریز کیا جا سکے۔

اس میں صرف ایک بی اے ایس بی نقل و حمل نظام ہے۔ دوسرے بیکٹیریا کے مقابلے میں جو شاید 6 تک ہو۔ یہ نقل و حمل نظام اینٹی مائیکروبیل پیپٹائیڈس کی اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے اور بیکٹیریا کو موت سے بچاتا ہے۔[2]

علاج[edit]

اسٹریپٹوکوکس پنیومونیے کا علاج 21ویں صدی کے قبل آسان تر ہوتا تھا۔ لیکن آج کل یہ تقریباً تمام دوائیوں کے خلاف مستحکم ہو چکا ہے جو گرام مثبت بیکٹیریا پر اثرات ڈالتے ہیں۔

ب س ا ب نقل و حمل نظام[edit]

یہ ایڈنائن ٹرائی فوسفیٹ مالیکول سے توانائی کا استعمال کرتا ہے اور مختلف متعدد موڈیولیٹرز کی سلسلہ وار استعمال کر کے فعال کیا جاتا ہے۔ اس نے اینٹی مائیکروبیل پیپٹائیڈس کو ایک افلکس پمپ پیدا کر کے غیر فعال بنا دیتا ہے۔ یہ دو جزوی نظام کا استعمال کرتا ہے، جو بی اے ایس بی راستہ کو اپ-ریگولیٹ کرتا ہے۔ دو جزوی نظام میں ہسٹیڈین کائنیس اور ریسپانس ریگولیٹر شامل ہیں۔[3]

Reference[edit]

  1. https://www.cdc.gov/pneumococcal/clinicians/streptococcus-pneumoniae.html
  2. https://www.wikiwand.com/id/Streptococcus_pneumoniae
  3. https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC10846014/