Jump to content

User:Dilbar sangramvi

From Wikipedia, the free encyclopedia

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

استادوں کا احترام اور انکے حقوق

از قلم دلبر سنگراموی

 عزیزان گرامی جہاں دیگر آلات علم کا ادب کرنا ہم سب پر لازم و ضروری ہے وہیں استادوں کا ادب و احترام بھی علوم نوافع کے لئے جزولاینفک ہے 

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

شیخ مکتب اک عمارت گر جسکی صنعت ہے روح انسانی

انسان جس سے بھی کچھ سیکھے اسکا احترام فرض ہے احترام استاذ ایک عظیم جذبہ ہے اگر سیکھنے والا سکھانے والے کا احترام نہیں کرتا تو وہ علم محض،،رٹا،، ہے حفظ بے معرفت گفتار ہے اسمیں اعمال کا حسن نہیں گویا وہ علم جو عمل سے بیگانہ ہو وہ ایک بےمعنی لفظ ہے علم کسی بھی نوعیت کا ہو اسکا عطا کرنے والا بہرحال قابل عزت ہے

دیکھا نہ کوہ کن کوئی فرہاد کے بغیر آتا نہیں ہے فن کوئی استاذ کے بغیر

دوستو اس وقت بڑا رنج اور بڑی کوفت محسوس ہوتی ہے جب کسی طالب علوم نبوت کے زبان سے اپنے استاذ کے متعلق سب و شتم کے الفاظ سننے کو ملتے ہیں بخدا‫‫‫‫‫‫‫،،، دوستو میری شناسائی ایسے ایسے ساتھیوں سے ہے جو اپنے استادوں کی شان میں انکے پس‫پشت ایسے ایسے سب و شتم اور ایسے ایسے انسانیت سے گرے ہوئے الفاظ کا ارتکاب کرتے ہیں کہ اگر سکی خبر استادوں تک پہنچ جائے تو وہ بڑے کبیدہ خاطر اور بڑے رنجیدہ ہوں

 بتلائیے  ایسے شاگردوں سے کس چیز کی توقع کی جاسکتی ہے جو اپنے استادوں کی شان میں نہایت ہی گستاخانہ الفاظ اداکرتے ہوں جبکہ حضرت علی رضی اللہ تعالی کا قول ہے کہ جس نے مجھے ایک حرف بھی سکھلائی میں اسکا غلام ہوں چاہے وہ مجھے بیچ دیں یا رکھ لیں 

اور فاتح نصف دنیا سکندر اعظم اپنے استادوں کا بڑا احترام کرتا تھا کسی نے اسکے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میرا باپ مجھے آسمان سے زمین پر لایا جبکہ میرا استاد ،،ارسطو،،مجھے زمین سے آسمان پر لےگیا میرا باپ باعث حیات فانی ہے اور استاد موجب حیات جاوداں میرا باپ میرے جسم کی پرورش کرتا ہے اور استاد میری روح کی اور دوسری بات یہ کہ بڑی بڑی کتابوں کے اساتذہ کی تو دور کی بات ہمارے جو سب سے پہلے معلم ہیں نورانی قاعدہ،ناظرہ وغیرہ کے انکو تو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ پہلے معلم کی فضیلت ان بڑے بڑے اساتذہ سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ انہیں کی بدولت انسان اپنے معراج ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے

ادب تعلیم کا جوہر ہے زیور ہے جوانی کا وہی شاگرد ہیں جو خدمت استاد کرتے ہیں

دوستو ہمارے سابق استاذ اور سب سے پہلے معلم جناب حضرت مولانا شرف الدین صاحب سبیلی حال استاذ مدرسہ حیات العلوم بھیجا مدھے پور ضلع مدھوبنی بہار میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ میں انکا شکریہ کس طرح ادا کروں دوستو انکا بڑا احسان ہے مجھ پر ،،میں کون تھا،، کیا تھا کچھ اتا پتہ نہ تھا انہوں نے مجھے گمراہی کی دلدل سے نکال کر ایک عظیم علم نبوت سے روشناس کرایا مجھے سینچا،سنوارا اور اس قابل بنایا کہ میں کامیابی و کامرانی کی اس منزل تک پہنچ سکوں انکی شان میں میں بس اتنا کہ سکتا ہوں کہ اگر وہ نہ ہوتے تو میں آج کچھ بھی نہ ہوتا

               فقط والسلام 

محمد امداداللہ دلبر قاسمی سنگرام پوسٹ تلاپت گنج بازار تھانہ جھنجھارپور ضلع مدھوبنی بہار